حیدرآباد۔6۔مئی(اعتماد نیوز) عام انتخابات کے آٹھویں مرحلہ میں سیما آندھرا
میں رائے دہی کے لئے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا۔ کل صبح 13اضلاع میں
منعقد شدنی رائے دہی کے لئے 2,30,552 جملہ ای وی ایم
مشینوں کا استعمال
کیا جا رہا ہے۔ اور انتخابی عملہ کو بھی متعلقہ مراکز تک پہوچانے کا کام
آج رات سے قبل مکمل کر لیا جائیگا۔175اسمبلی اور 24پالیمانی حلقوں میں رائے
دہی کے لئے وسیع تر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔